ابنا: سعودی عرب کے وزیرداخلہ نے تیونس کے مفرور صدر زین العابدین بن علی سے وعدہ کیا ہے کہ انہیں تیونس کی حکومت واپس دلوائيں گے۔سعودی عرب کے آگاہ ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سعودی وزیرداخلہ نائف بن عبدالعزیز نے بن علی سے کہا ہے کہ وہ تیونس کے مفرور صدر کو حکومت واپس دلوانے کےلئے سعودی عرب کے مالی اور سیاسی ذرائع بروے کار لائيں گے اور دوبارہ حکومت حاصل کرنے میں بن علی کی مدد کریں گے۔ان آگاہ ذرائع کے مطابق زین العابدین بن علی سعودی عرب کی مالی حمایت اور العربیہ ٹی وی کی تشہیراتی سپورٹ سے اپنے وفادار انٹلجنس کارندوں کے سہارے تیونس کے عوام کو دبانے اور تخریب کاری کی کاروائیاں شروع کرانے کی کوشش کررہے ہيں۔سعودی عرب نے ایسے حال میں تیونس کے مفرور صدر کی حمایت کا اعلان کیا ہے کہ تیونس کے عوام اور اسلامی تنظیموں نے سعودی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ مفرور صدر کو عوام کے حوالے کیاجائے تاکہ ان پر مقدمہ چلایا جاسکے۔سعودی عرب میں بھی عوامی حلقوں نے تیونس کے عوام سے معافی مانگتے ہوئے سعودی حکام سے کہا ہے کہ تیونس کے عوام سے دشمنی نہ کریں۔
..........
/110